شرح سود میں کمی،بجلی کا فی یونٹ 25روپے مقرر کیاجائے،گوہراعجاز

پیڑن انچیف اپٹماسابق نگران وفاقی وزیر گوہراعجاز نے سٹیٹ بینک سے شرح میں 4فیصد کمی اور بجلی کا فی یونٹ 25روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پیڑن انچیف اپٹماسابق نگران وفاقی وزیر گوہراعجازکاکہنا ہے شرح سود 4فیصد سے کم کر 9فیصد تک لائی جائے۔ مہنگائی میں کمی خوش آئند ہے۔اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6فیصد پر آگئی ہے۔،فائدہ عوام کو منتقل کیاجائے۔10سال کا اقتصادی روڈ میپ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز کےذریعے فراہم نہ کی جانے والی بجلی پر ٹیکس، کیپیسٹی کی ادائیگیوں کو ختم کرنا چاہیے، اس سے تمام رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

سباق نگران وزیر گوہراعجاز نے کہا کہ عوام اورسرمایہ کار بینکوں میں پیسے رکھ کرسودکھارہے ہیں۔ سرمایہ کاری بینکوں کی جمع پونجی سے نکل کر کاروبار میں منتقل ہوسکے گی، تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔شرح سود میں کمی سے صنعتکار کا پیسا کاروبار میں آئے گا۔

عمران خان کا نیب ترامیم کی اپیل کا محفوظ فیصلہ سنانے کا مطالبہ

گوہراعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز کی ادائیگی بند ہونی چاہیے۔ہم بہت جلد حکومت کومعاشی روڈ مپ دیں گے۔ ہماری ترقی مزید اندرونی اور بیرونی قرضے لینے میں نہیں ہے۔

Back to top button