بجلی کے ترسیلاتی نظام میں 111 ارب کی سرمایہ کاری

حکومت کی جانب سے بجلی کے تریسلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ ترسیلی صلاحیت میں اضافے سے بجلی کی ترسیل 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔

Related Articles

Back to top button