پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’’مس مارول‘‘

پاکستان میں سائنس فکشن فلموں کا رجحان بہت کم ہے شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملک میں اس حوالے سے ٹیکنالوجی بھی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود

ہالی ووڈ سٹوڈیو مارول نے پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم تیار کر لی ہے

جس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’مس مارول‘ کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔یہ سیریز جون 2022 میں ڈزنی پلس پر نشر ہوگی جس کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ولانی نے ادا کیا ہے، اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔

پلاسٹک سرجری کروا کر پچھتانے والی شوبز سٹارز

کمالہ خان ایک اُبھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فکشن کی رسیا ہے جو ایک سپر ہیرو کے طور پر اُبھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے، اس ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی موجود تھیں۔ ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اُجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئیں جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کیے، ٹریلر میں ایک جگہ وہ مسجد میں دیگر خواتین کے ساتھ نماز بھی ادا کر رہی تھیں، ٹریلر میں اس پہلو کو واضح طور پر اُجاگر کیا گیا کہ مس مارول اس کمپنی کی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے میرا مینن، عدیل العربی اور بلال فلاح کے ساتھ اس سیریز کو ڈائریکٹ کیا ہے، شرمین عبید چنائے نے اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فلم ساز نے لکھا کہ ڈیڑھ سال تک مس مارول پر کام کیا اور اب میں اس کہانی کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، ایسی بھی رپورٹس ہیں کہ فواد خان بھی اس سیریز کا حصہ ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Pakistan’s first science fiction movie Miss Marvel Urdu

Related Articles

Back to top button