متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق 52 ویں مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی ) اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کےلیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزرا،وفاقی سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔
یادرہے کہ نہروں کے معاملے پر حکومت سندھ نے سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاتھا اور گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کےبعد گفتگو کرتےہوئے کہاتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنےگی،طے کیا ہےکہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا ہے : سلمان اکرم راجا
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےجنوبی پنجاب میں 12 لاکھ ایکڑ ’بنجر زمین‘ کو سیراب کرنے کےلیے 6 نہریں تیار کرنے کےلیے شروع کیے گئے 3.3 ارب ڈالر کے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کی پیپلزپارٹی کے علاوہ کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سخت مخالفت کی ہے۔