چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کےلیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے : خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے۔آج ملک میں یوم ترقی منایا جارہا ہے، جب کہ پی ٹی آئی یوم سیاہ منارہی ہے۔ پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کےلیے نقصان دہ ہےاور چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کےلیے فسادی ٹولہ متحرک ہورہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے،فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔انہوں نے ایس سی او کانفرنس کےدوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنےکی کوشش کا الزام لگایا اور کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پی ٹی آئی عالمی ایونٹس کی توقیر میں کمی کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور نےخود تسلیم کیاکہ ان کے 99 فیصد مطالبات پورے ہوچکے ہیں،تو پھر احتجاج کا جواز کیا ہے؟

معاشی صورت حال پر بات کرتےہوئے خواجہ آصف نےکہا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوچکی ہے،پالیسی ریٹ 22 سے کم ہوکر 12 فیصد پر آ گیا ہے،مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ 1,18,000 کی نفسیاتی حد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ دےرہی ہے،بجلی کے نرخوں میں کمی متوقع ہے، جب کہ دہشت گردوں کےخاتمے اور چینی کی اسمگلنگ روکنے کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ چیمپیئنز ٹرافی بھی ہونے جارہی ہے اور قوم دیکھ رہی ہےکہ اس قابل فخر ایونٹ کے دوران پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر انتشار ل کر آگئی ہے۔پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کےلیے نقصان دہ ہے اور چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کےلیے فسادی ٹولہ متحرک ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی قابل فخر ایونٹ شروع ہوتاہے تو یہ جلسے، لوس اور احتجاج شروع کر دیتے ہیں، ان کامقصد پاکستان کے عالمی سطح پر قد کاٹھ اور تقریم کو بد نام کرنا ہے،انہیں ملک میں بہتری اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ایسے واقعات کرکے پاکستان کی ترقی کو روکناچاہتے ہیں،آج کے جلسے میں یہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،پی ٹی آئی والوں کے جلسوں میں ان کی لیڈر شپ آپ کو نظر نہیں آئےگی۔

عمران خان کا پہلے خط پر ’جواب‘ سے پہلے آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا پرامن احتجاج اور جلسے جلسوں پر کوئی اختلاف یا اعتراض نہیں ہے تاہم یہ بات جان لیں کہ ملک میں ایک اور9 مئی اور ایک اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ان کے تمام پچھلےجلسوں تشدد پر ختم ہوئے،انتشار پھیلتا ہےتو ان کے اپنے لوگ بھی مارےجاتے ہیں اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے والوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ قانون کے دائرے میں رہ کر جلسےکیے جائیں تو انتظامیہ کی طرف سے مناسب انتظامات بھی کیے جاسکتے ہیں،لیکن پی ٹی آئی والے ریاست پر حملہ آور ہوتےہیں، پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی جیسے واقعات کیے۔

خواجہ آصف نے کہ کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کےباوجود نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے،اسٹاک ایکس چینج آئے روز ریکارڈ بنارہی ہے،ان کے دور میں لوگ لٹ گئے تھے،وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی شنوائی دی ہے۔

Back to top button