سرحد پار سے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن مذموم مقاصد کےلیے گھات لگائے بیٹھا ہے،سرحد پار سے حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق منعقد ہوا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کےطور پر ذمہ داری سنبھالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےگا،وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کے سلامتی کونسل میں انتخاب کےلیے بھرپور کوشش کی۔

وزیراعظم نےکہاکہ دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے،سرحد پار سے حملےکا بھرپور جواب دیا جائےگا،فتنہ الخوارج کا مکمل خاتمہ کرنے کا وقت آگیا ہے،دہشت گردوں کے گھس بیٹھیے یہاں موجود ہیں،اتفاق اور اتحاد سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

شہباز شریف نےکہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاکستان مخالف سازشیں ہو رہی ہیں،ہمیں بخوبی علم ہےکہ بلوچستان میں پاکستان کے خلاف بنی جانےوالی سازشوں میں کون کون سے ممالک سپورٹ کر رہے ہیں،صوبے آرمی کے ساتھ مل مربوط نظام بنائیں،وزیر داخلہ سے گزارش کی گئی تھی کہ صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں،پولیس کی ٹریننگ اور ٹیکنالوجی سمیت تمام معاملات اہم ہیں، دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کےلیے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ذاتی پسند اور ناپسند نہیں بلکہ پاکستان کا مفاد پہلی ترجیح ہونا چاہیے،ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کےخلاف زہر اگلا جا رہا ہے،بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،پاکستان کی سکیورٹی ہماری ترجیح ہے،سرحد پار سے کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔

مذاکرات کا آخری دور کھلے اسٹیڈیم میں ہوگا : اسپیکر ایاز صادق

وزیر اعظم نے کہاکہ اسلام آباد پر جو یلغار ہوئی،سوشل میڈیا نے اس پر جھوٹ کا طوفان کھڑا کیا،رینجرز کے جوانوں کےبارے میں جھوٹی خبریں بنائی گئیں، جو قربانیاں دےرہے ہیں وہ بھی ماؤں کے سپوت ہیں،دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور جھوٹ کو سپورٹ اور حقائق کو مسخ کر رہے ہیں،اس پروپیگنڈے کو کاؤنٹر نہ کیاگیا تو ساری کوششیں دریا برد ہوجائیں گی۔

Back to top button