خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کیے گئے دو مختلف آپریشنز میں آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس میں 6 خارجی جہنم واصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیاجس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق علاقےمیں مزید خارجیوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ
خیال رہےکہ دو روز قبل (12 جنوری) کو بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کیاتھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیاجس میں 6 خوارج ہلاک کیا، جب کہ دو خوارج کو گرفتار بھی کیاگیا۔