اداکار فیصل قریشی نے تنقید کرنےوالوں کوکرارہ جواب دیدیا

Actor Faisal Qureshi gave a befitting reply to critics

معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے اور اپنے ڈراموں پر مسلسل تنقید کرنے والوں کو "لُڑکے ہوئے لوٹے” قرار دے دیا۔

فیصل قریشی کے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ساتھی فنکاروں کے پروگرام میں اعتراضات اٹھائے گئے، جبکہ اس سے پہلے بھی انہیں کئی بار کڑی تنقید کا سامنا رہا۔ اس پر اب اداکار نے کھل کر ردعمل دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے وضاحت دی کہ وہ ڈرامے میں ایسا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک حادثے کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروعات میں کہانی سمجھے بغیر ہی تنقید شروع کردی گئی تھی لیکن اب جب ڈرامہ آن ائیر ہے تو ناظرین کو خود اندازہ ہوگیا ہے کہ کہانی کس نوعیت کی ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ بغیر دیکھے اور سمجھے ڈراموں پر تنقید شروع کر دیتے ہیں، کبھی عمر پر، کبھی جسمانی ساخت پر، اور کبھی دیگر باتوں پر ٹرول کیا جاتا ہے۔ ان کے بقول ایسے ناقدین "لُڑکے ہوئے لوٹے” ہیں جو کسی بھی سمت لڑھک سکتے ہیں۔