ایڈیشنل رجسڑار توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا اپیل کے بینچ پر اعتراض

سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسڑار کےخلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھادیا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھا ہے،جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیاگیا ہے۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصور نے خط میں لکھاکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی کمیٹی کاحصہ ہیں، آئینی کمیٹی نےہی ہم سے منتقل ہونےوالا کیس اپنے پاس لگایا۔
موجودہ حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بھی بری ہے: شاہد خاقان عباسی
جسٹس منصور علی شاہ نے لکھاکہ انٹرا کورٹ اپیل کےلیے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نےکہا چار رکنی بینچ بھی کافی ہوگا، جب بینچ بناتواس میں چھ ججز شامل تھے۔