لاہورپولیس نے شاہ محمود قریشی کی  8مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

سابق وزیر شاہ محمود قریشی نئی مشکل میں پھنس گئے۔لاہورپولیس نے سانحہ9مئی کے8مقدمات میں گرفتاری ڈال  دی۔اڈیالہ میں تفتیش ہوگی۔

تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سےملزم شاہ محمودقریشی کو لاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی لیکن سکیورٹی خدشات کےباعث  انہیں روک دیا گیا۔ معزز جج نے ملزم سے تفتیش کےلیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ جسکے بعد لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ہی  شاہ محمود قریشی کا بیان رکارڈ کیا۔

لاہور ہائی کورٹ: نیب ترمیم کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  ریمانڈ مکمل ہونےکےبعد ملزم شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کےذریعے انسداد  دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائےگا

لاہورپولیس نے شاہ محمود قریشی کےخلاف نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے تیرہ مقدمات درج کررکھے ہیں۔ جن میں سے پانچ مقدمات میں انہوں نے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔

Back to top button