افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کےلیے ٹھوس حکمت عملی بنائے : وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کےلیے ٹھوس حکمت عملی بنائے، افغانستان کو بارہا کہا ٹی ٹی پی وہاں سےآپریٹ کرے گی تو یہ قبول نہیں، ہم دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور پڑوسی افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریریٹ کررہی ہے جو نا قابل قبول ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے پوری طرح دہشت گردی کےخلاف صف آرا ہیں،چند دن قبل ایف سی کے 16 جوان شہید ہوئے،شمالی وزیرستان میں کل ایک معرکے میں خوارج کو جہنم واصل کیاگیا جب کہ ہمارے میجر اور دیگر جوان شہید ہوئےہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہماری دلی خواہش ہےکہ ہمارے تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کےساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں،تجارت بڑھےاور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے لیکن کالعدم تحریک طالبان پاکستان آج بھی افغستان سےآپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں بےگناہ لوگوں کو شہید کر رہے ہیں،یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔
وزیر اعظم نےکہا کہ افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ یہ پیغام دیا ہےکہ ہم آپ کےساتھ بہت اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کا مکمل طور پر ناطقہ بند کیا جائے،انہیں کسی طور بھی پاکستان کے بےگناہ لوگوں کو شہید کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،یہ ہمارےلیے ریڈ لائن ہے۔
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے : وزیر اعظم
افغان حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کےخلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کےلیے تیار ہیں، پاکستان کی سالمیت کےبھرپور دفاع کا حق رکھتےہیں۔