پاکستان اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کرانے پر اتفاق

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کےپروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او جوناتھن اٹکیسن کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتےہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔

محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کےلیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بےپناہ مواقع موجود ہیں،اس مقصد کےلیے دونوں ممالک کے حکام کو کام کرنا چاہیے۔

شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے

واضح رہےکہ قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

سینیٹر محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز،ارکان کانگریس سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں اور سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل،رکن کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹروس سے بھی ملےتھے۔

Back to top button