امریکا میں فضائی حادثہ، مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل

امریکا میں مسافر طیارےسے فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے کےواقعے میں مرنے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔

عسری حسین کے شوہر حماد رضا کا کہنا ہے کہ 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نےموبائل فون پر انہیں ٹیکسٹ میسج کیاکہ ان کا طیارہ لینڈ کرنےوالا ہے۔ حماد نے جوابی پیغامات بھیجےتو وہ وصول نہیں کیے جا سکے جس کا مطلب انہوں نےیہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے۔ بد قسمتی سے عسری کابھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ عسری حسین اس امریکی ائیر لائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں جس سے امریکی فوج کا زیر تربیت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اچانک ٹکرا گیا تھا۔

ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں عسری حسین کسی کام کےسلسلے میں گئی تھیں اور واپسی پر یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔

حادثے میں اہلیہ کو کھونےوالے حماد رضا کا تعلق امریکی ریاست میزوری سےہے۔

لواحقین کےقریبی دوست نے بتایاکہ حماد رضا کی 2 برس پہلے عسری حسین سے شادی ہوئی تھی۔ عسری کی عمر تقریباً 26 برس اور حماد کی عمر 25 برس ہے۔دونوں انڈیانا یونیورسٹی کےگریجویٹ ہیں۔ حماد ارنسٹ اینڈ ینگ میں اکاؤنٹنٹ کےطورپر ملازم ہیں اور حماد کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ جہاز کے سفر کو آرام دہ تصور نہیں کرتی تھیں۔

دوسری جانب حادثے کا شکار امریکن ائیر لائنز میں موجود تمام 60 مسافروں اور عملے کے 4 افراد کو مردہ قرار دےدیا گیاہے۔جو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طیارےسے ٹکرایا تھا اس میں موجود 3 اہلکار بھی مارے گئے۔ تباہ مسافر طیارےکا 3 حصوں میں بٹا ملبہ نکال لیا گیاہے جو کہ دریائے پوٹامک کے چند فٹ گہرےپانی میں گرا تھا جب کہ مرنے والے افراد کی تمام لاشیں ابھی برآمد نہیں کی جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سےیہ بات سامنے آئی ہےکہ ائیر پورٹ کا کنٹرول ٹاور اسٹاف کمی کا شکار تھا۔وہ کام جس کےلیے 2 کنٹرولر ہوتےہیں، اسے ایک کنٹرولر انجام دینےپر مجبور تھا۔یہ بھی کہ مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحےہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے،پائلٹوں نے بات مان لی تھی جس پر کنٹرولر نے کلیئرنس جاری کی تو طیارےکی سمت چھوٹے رن وے کی جانب کر دی گئی تھی۔اُس وقت مطلع بھی صاف تھا۔

تاہم حادثےسے 30 سیکنڈ پہلے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سےپوچھا کہ آیا وہ مسافر طیارےکو آتا دیکھ سکتا ہےجس کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ پہلے مسافر طیارے کو گزرنےدے پھر آگے بڑھے،ان ہدایت پر ائیر کنٹرولر کو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی جانب سےکوئی جواب نہیں ملا تھا اور چند ہی سیکنڈ گزرےتھے کہ ہیلی کاپٹر اس امریکن ائیر لائنز سے جا ٹکرایا۔

ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر سخت تشویش کا اظہار ، سوالات اٹھا دیے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رن وے سے 2400 فٹ کی دوری پر مسافر طیارے کے ریڈیو ٹرانسپونڈر نے سگنل بھیجنا بند کر دیے تھے۔مسافر طیارہ اس وقت دریائے پوٹامک کے وسط میں تھا۔

طیارہ حادثے کےبعد ائیر پورٹ عملےکی کارکردگی سے متعلق اہم سوالات پیدا ہوئے ہیں کیوں کہ ایک روز پہلےہی اسی ائیر پورٹ پر ایک اور جہاز کو بھی لینڈنگ سےروکنا پڑا تھا۔

Back to top button