پاک بھارت کشیدگی : ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے پیشں نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانےوالی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن حکام کےمطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیاگیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کےمطابق موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔
دبئی سے لاہور آنےوالی پرواز کو کراچی کی جانب موڑدیا گیا جب کہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کردی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق،ملتان سے کراچی جانےوالی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنا پڑا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےجاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے کمرشل پروازوں کےلیے بند کردیے گئے ہیں،جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہیں گے۔فلائٹ آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔
حکام کےمطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی سے اب تک 18 سےزائد پروازیں متاثر ہوچکی ہیں۔
ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہےکہ تازہ ترین صورت حال کےلیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے : اسحٰق ڈار
دوسری جانب ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سےجاری بیان میں بتایاگیا ہےکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔