پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور اور کراچی کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کےلیے بند

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث لاہور اور کراچی کی مخصوص فضائی حدود کو ایک ماہ کےلیے جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ( پی اے اے ) کی جانب سے جاری ناٹم کے مطابق کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن ( ایف آئی آر ) کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ایک ماہ کےلیے جزوی طور پر بند کر دی گئیں ہیں۔
ناٹم کےمطابق کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود صبح 4 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہےگی، اس دوران کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہےگا ۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کےلیے پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری
یاد رہےکہ گزشتہ روز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی گلگت اسکردو کےلیے پروازیں کچھ گھنٹے تعطل کےبعد دوبارہ بحال کر دی گئی تھیں،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہنے کی وجہ سے گلگت اسکردو پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں تاہم فضائی حدود کھلنےپر تمام پروازیں بحال کر دی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کاکہنا تھاکہ 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہنے کی وجہ سے گلگت اور اسکردو پروازیں منسوخ کی گئیں،تاہم فضائی حدود کھلنےپر تمام پروازیں بحال کردی گئی تھیں۔