علی امین کی عمران خان سے شیر افضل مروت کے معاملے پر نظرثانی کی درخواست

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ بھی ملاقات زیر بحث آیا، علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کےفیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتےہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیاہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید کہا تھاکہ بنیادی رکنیت ختم ہونےپر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائےگا۔

ذرائع کےمطابق شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی۔

آزادی فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان اور ترکی ایک پلیٹ فارم  پر ہیں،طیب اردواناڈیالہ جیل

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کےفیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالےجانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتےہوئے کہا تھاکہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا تھاکہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات عمران خان سے آتے ہیں وہ ان پر فوراً عمل کرتےہیں۔

Back to top button