پاکستان کی تمام اقلیتیں اپنی افواج کےلیے دعا کرتی ہیں : کھیئل داس کوہستانی

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تمام اقلیتیں اپنی افواج کےلیے دعا کرتی ہیں،جنونی مودی کو شکست دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہوجائے گا۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کاکہنا تھاکہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں،پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ ہندو دھرم دوسرے مذہب کا احترام کرنا سکھاتاہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ڈراما فلاپ ہوگیا ہے،مودی نے ہمیشہ انتخابات میں مذہب کو نشانہ بنایا۔
ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی تمام اقلیتیں اپنی افواج کےلیے دعا کرتی ہیں،جنونی مودی کو شکست دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی
یاد رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کےواقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے،پاکستان نے نا صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت نےبغیر کسی تحقیق اور شواہد کے چند ہی گھنٹوں میں الزام پاکستان پر دھرتےہوئے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کردیا۔