افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، یہ لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گئے۔انہیں پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے۔ افغان صورت حال ہماری پیدا کردہ نہیں ہےلیکن پھر بھی بھگتنا پاکستان کو پڑرہی ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی پوری دنیا میں پھیلےگی، پاکستان میں دہشت گردی کےخلاف کوئی ابہام نہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔قوم ہر روز دہشت گردی کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ٹرمپ کے شکریہ ادا کرنےمیں ایک خوشگوار پہلو بھی ہے، ان کےبیان کو اس طرح لینا چاہیےکہ دنیا دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی مدد کرے۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتیں اور دوسرے ادارے ملک کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن آئین و قانون کے دائرے میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔حکومت نےکب ڈائیلاگ سے انکار کیا؟ ہم تو کہتےہیں کہ کسی کو مسائل ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش دہشت گرد امریکی عدالت میں پیش

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ملک کو بڑی مشکل سے ڈیفالٹ سے باہر نکالا ہے۔ 1991 کےریکارڈ کے مطابق ہر صوبے کا پانی مقرر ہے۔پنجاب اپنے حصےکے علاوہ سندھ کا ایک قطرہ پانی نہیں لیتا۔

Back to top button