’’آمنہ شیخ کی طویل عرصہ بعد سوشل میڈیا پر اچانک انٹری‘‘

معروف اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصہ غائب رہنے کے بعد اچانک سوشل میڈیا پر انٹری کی ہے، ’’میں عبدالقادر ہوں‘‘، ’’میرا سائیں‘‘، ’’جیکسن ہائٹس‘‘ اور ’’میرات العروس‘‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی آمنہ شیخ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔آمنہ شیخ نے 2021 میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اب نئی پوسٹ کے ساتھ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر کے لان میں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو میں اُنہیں پیانو بجاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات پڑھ کر میری آنکھیں نم ہوگئیں، آپ کی بےانتہا محبت کے لیے بہت شکریہ، آخر میں اُنہوں نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہ سال ہم سب کے لیے بہترین ثابت ہو، آمین، یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے اور محب مرزا نے 2019 میں آمنہ شیخ سے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’’کوڈڈ مائینڈ‘‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی، آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی
تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے تھے۔
