بشری بی بی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
عمران خان کی احتجاج کی کال کے بعد بشریٰ بی بی سرگرم ہو گئیں، بشری بی بی نے پی ٹی آئی کے اراکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں بشریٰ بی بی کی زیر صدرارت ارکان پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اراکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں بشری بی بی عمران خان کا اہم پیغام بھی پہنچائیں گی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں حتجاج کے حوالے سے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک بھی دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو متحد کرنے کا ذمہ لے لیا۔
بشریٰ بی بی نے چند روز قبل بھی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو باہمی اختلافات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم چند روز سے پارٹی میں دھڑے بازی کی خبریں سرگرم ہیں۔