حکومت کے خلاف ایک اور تحریک، جنید اکبر کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا : علیمہ خان

حکومت کے خلاف ایک اور تحریک کی تیاریوں کےلیے خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے صدر جنید اکبر کو عمران خان کا اہم پیغام مل گیا۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا ہےکہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کی چیئرمین شپ چھوڑدیں اور خیبرپختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہاکہ خیبرپختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔
علیمہ خان نے بتایاکہ عمران خان کا خیال ہےکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہاکہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑدیں اور خیبرپختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔
علیمہ خان نے بتایاکہ عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہا ہے۔
علیمہ خان نے بتایاکہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ میں نے عمران خان کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیاہے۔
عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت
علیمہ خان نے یہ بھی بتایاکہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیاہے اور اس تحریک کا مقصد عمران خان،دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کےخلاف آواز اٹھانا ہے۔