انسداد دہشت گری عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کی رہائی کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب سمیت گزشتہ رات گرفتار ہونےوالے پانچ پی ٹی آئی رہنماوں کو رہا کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کےدوران عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کےبعد اٹک پولیس نے گزشتہ روز عمر ایوب،راجا بشارت، احمد چٹھہ،ماجد دانیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔

جمعے کو انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نےکیس کی سماعت کے دوران عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دےدیا۔

عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کرتےہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت ہونے کےباوجود کیوں گرفتار کیا؟

 

عمران خان نے پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘کا اعلان کردیا

 

واضح رہےکہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیاگیا تھا جس کےدوران فوجی،سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایاگیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئےتھے۔

Back to top button