اسپیکر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے حکومت اور اپوزیشن سے کمیٹی کےلیے نام طلب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے سلسلے میں  پارلیمانی کمیٹی کےلیے نام طلب کرلیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہےکہ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کےلیے کاغذات نامزدگی طلب کرلیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات ایوان کی کارروائی کےدوران قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی جانب سے اٹھائےگئے مختلف نکات کا جواب دیتےہوئے کہی، انہوں نےکہا کہ نامزدگیاں موصول ہونے کےبعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔

اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کے ریمارکس کےجواب میں کہاکہ یہ اصولی فیصلہ ہےکہ وقفہ سوالات کےدوران کسی پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہم اس پر سختی سے عمل کررہے ہیں اور اس پر عمل کرتےرہیں گے۔

قبل ازیں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے،ان پر آئین کی خلاف ورزی کرنےپر مقدمہ چلایا جانا چاہیے تھا،یہی حال الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کا بھی ہے،جو اپنی آئینی مدت پوری کرچکے تھے۔

مختلف ممالک سے مزید 34 پاکستانی بے دخل

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یاد دلایاکہ انہوں نے اسپیکر کو خط لکھاتھا جس میں نئے چیف الیکشن کمشنر اور ای سی پی ممبران کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا مطالبہ کیا گیاتھا۔

عمر ایوب نے کہاکہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک آزاد الیکشن کمیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) نہیں ہوگی۔

Back to top button