چیف الیکشن کمشنر کی تقرری : وزیر اعظم نے مشاورت کےلیے اپوزیشن لیڈر کو مدعو کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کےلیے مشاورت کا آغاز کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو لکھےگئے خط میں موقف اپنایا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے،چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےلیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں،نئی تقرریوں کےلیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

Back to top button