عارف علوی نے سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں حصہ لینےوالے تمام فوجی افسران کےخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کہاکہ ہمارا تمام وقت اس بات پر گزر جاتا ہےکہ اس کو پکڑو،اس کو پکڑو،مذاکرات والے یہاں ہیں،ملک کا وقت ضائع ہورہا ہے۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کہاکہ مذاکرات کےلیے مقدمات تو ختم کرو،ملک کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے،تبدیلی آنےوالی ہے، ایسےحرکتیں کریں گے تو پوری دنیا مذمت کرےگی۔
عارف علوی کا کہناتھاکہ 70 ارب کی انواسمنت آئے گی،وہ کدھر ہے،ملک کی عدلیہ کو تباہ کردیا ہے،عمران خان کو اندر کرنے پر ملک کو تباہ کردیا ہے،اسمگلنگ رکی نہیں،ہر ادارہ پیسہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سب ایک ہیں،عمران خان نے کب کہا تھاکہ یہ سب اکٹھے ہوں گے،اس وقت مزے کر رہے ہیں اور ملک تباہ ہورہا ہے۔
عارف علوی نےکہاکہ عمران خان کا نام نہیں لےسکتے،کل میچ میں عمران خان کے حق میں کتنے نعرے لگے تھے،ان حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،اب بھی وقت ہے ریجیم چینج کو چھوڑ دو،اچھا وقت آنےگا تبدیلی آنے والی ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
ان کاکہنا تھاکہ لاشوں کو چھپایا جارہا ہے،لاپتا افراد کے حق کےلیے آواز اٹھارہے ہیں،ان کی تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے،یہ ہم سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
سابق صدر نےکہاکہ ظلم کا نظام بدل رہا ہے،عمران خان رہا ہوں گے،میں کہتا ہوں جنہوں نے سیاست میں حصہ لیا ان سب ملٹری افسران کےخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
عارف علوی نے کہاکہ عمران نے کہا ہےکہ مذاکرات کرو،بات چیت صاحب حکومت کےساتھ نہیں،مقتدر لوگوں سے ہونی چاہیے،مار بھی ہم کھارہے ہیں اور سوالات بھی ہم سے کیے جارہے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ ملٹری کورٹ عمران خان کےدور میں فعال نہیں ہوئے تھے،ہم سب پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں،قانون دہشت گردوں کےلیے بنا تھا،ہمارےخلاف نہیں،
ملٹری کورٹ عمران خان کی حکومت سے قبل کیسز سن رہی تھیں،ہمارےدور میں نہیں۔