طارق فاطمی کی سفارتی وفد کے ہمراہ روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے سفارتی دورے کے دوران ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اںہیں حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک خط صدر ولادیمیر پیوٹن کو پہنچایا۔
طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی قیادت کے روس کے ساتھ توانائی،رابطے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔
معاون خصوصی طارق فاطمی نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارےمیں بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو نام نہاد "معطل” قرار دےکر اس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے۔
روسی وزیر خارجہ لاروف نے نئی اسٹیل ملز جیسے اہم باہمی تعاون کےمنصوبوں کے قیام اور اہم رابطے کے اقدامات پر زوردیا۔
لاروف نے پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کےلیے روس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک خط صدر ولادیمیر پیوٹن کو پہنچایا۔