ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع میں پولیو ٹیم پر ہوئے حملے میں پولیس اہلکار شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔
مقامی پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کرک بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیاجس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
پولیس نے بتایاکہ پولیو ٹیم پر حملہ شکر خیل کے علاقےمیں پیش آیا، شہید پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور تھا۔
ڈی پی او کرک خان خیل کاکہنا ہےکہ علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوا،پولیو ٹیم پر مہم دوران فائرنگ ہوئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کےمطابق علاقے میں پولیو مہم جاری ہے، فی الحال مہم معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔
وزیراعظم کا ہرجانے کا دعویٰ : عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
دوسری جانب ضلع صوابی میں تھانہ پرمولی کی حدود میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل اشتیاق احمد کو شہید کر دیا۔
تھانہ پرمولی کی حدود دیہہ حشاء میں کانسٹیبل اشتیاق احمد نماز عشاء کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں موجود اپنے پولٹری فارم گیا تھاکہ گھر واپسی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
واقعے کےبعد ڈی پی او صوابی کے ہدایات پر سرکل رزڑ تھانہ پرمولی کے ملحقہ علاقہ جات و پہاڑی سلسلےمیں شرپسند عناصر کےخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔