آڈیو لیکس کیس : علی امین گنڈاپور کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

آڈیو لیکس کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہوگئی،فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی،علی امین گنڈا پور اور دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے عمر چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ کلب کردیا
یاد رہےکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔