بلوچستان : ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی اغوا کو نا معلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا۔
قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جا رہے تھےکہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لےگئے۔
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے 30 مئی کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کر دیا تھا۔
حملے کے دوران اہلخانہ کا دفاع کرتےہوئے دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہو گئے تھے،دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کرکے بینک کو لوٹ لیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری : وزیر اعظم نے مشاورت کےلیے اپوزیشن لیڈر کو مدعو کرلیا
خیال رہےکہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،بھارت ان دہشت گردوں کو تربیت،اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کےلیے استعمال کرتا ہے۔