پی ٹی آئی پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی : شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہو گی۔
لاہورمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی جو باتیں ہورہی ہیں یہ صوبے میں نفرت پھیلانے کےمترادف ہوگا۔پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بھی بہت بڑی غلطی ہوگی۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کےبارے میں سوچنا چاہیے۔پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کےلیے ٹھیک نہیں۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ تحریک لبیک اور عوامی تحریک پر پابندی لگاکر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہےہیں۔ اس بات کو رد کرنے کےلیے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
محمود اچکزئی کابھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی مخالفت کی۔میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سےملاقات کا موقع فراہم کیاجائے۔