بیرسٹر گوہر نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے،اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہوناچاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا،ملک میں معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے،اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہوناچاہیے،یہ ملک اور سسٹم کےلیے بہتر ہے۔

پاکستان سے شکست کھانے کے بعد انڈیا نے کونسی نئی جنگ شروع کر دی؟

ان کاکہنا تھاکہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔

Back to top button