بیرسٹر گوہر کی عمران خان کو ریلیف ملنے کی خبروں کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل عمران خان کو ریلیف دینے کی پیشکش کی خبروں کی تردید کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت سے کسی مرحلے پر عمران خان کی رہائی،ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا،جب کہ اس دوران عمران خان کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔

حکومت کیخلاف چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے،بیرسٹرگوہر

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شیرا فضل مروت نے دعویٰ کیا تھاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے محسن نقوی نے عمران خان کی ہاؤس اریسٹ کی آفر کی تھی۔

شیرا فضل مروت نے کہا تھاکہ ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پر تین ہفتے یا 20 دسمبر کو عمران خان کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی،26 نومبر کا سانحہ ہوا تو حالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہو گئے۔.

شیرافضل مروت نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کو شامل کیاجاتا تو شاید پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات ہوچکی ہوتی، محسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتےہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ اگر حکومت اور ہمارے درمیان مذاکرات آگے نہ بڑھےتو شاید دوبارہ ٹیبل پر آنا مشکل ہوگا۔

Back to top button