وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ضمنی انتخابات پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے، جس میں پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق غور کیا گیا، جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین اتحادی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال،امن و امان اور شراکت اقتدار سے متعلق نکات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے کزن میاں شفیع کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے دعائے مغفرت کی۔

خواجہ آصف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنےوالے وفد میں آصفہ بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمٰن شامل تھیں، جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور مشیر رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Back to top button