بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کےمنحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔
سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرادیا۔قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کےپارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔
اس حوالے سے ساجد ترین کاکہنا ہےکہ پارٹی اجلاس جاری ہےجس میں حتمی فیصلے ہوں گے،استعفیٰ موصول ہوا ہےجسے جا کر سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔
واضح رہےکہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے کل آئینی ترمیم کےحق میں فلور کراس کیاتھا۔