بجٹ 2025- 26 : پی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بھرپور احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے مشاورت کےلیے اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائےگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کےلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ریفارمز نہیں لائی جارہیں، معیشت کی بہتری کےلیے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آ رہا.

مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی تمام تر تفصیلات آ گئیں

علاوہ ازیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہاکہ آج دن تین بجے اہم اجلاس طلب کیاگیا ہے،اجلاس میں بجٹ کےحوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائےگا، موجودہ بجٹ سے کوئی اچھائی کی امید نہیں ہے۔

Back to top button