آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے،اپوزیشن کو چاہیے تھاکہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئےہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔
وزیر اطلاعات نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپوزیشن کے رویے کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔