بشریٰ بی بی کہتی ہیں اب جیل سے عمران خان کے ساتھ ہی نکلوں گی : مشال یوسفزئی

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا،انہوں نے بتایا کہ اب وہ عمران خان کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،مجھے سازش کےذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق عمران خان نےسخت احکامات جاری کیےہیں،انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کےاحکامات بھی دیے ہیں۔
مشال یوسفزئی نےکہا کہ کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیاجائے گا۔
بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات کی خبروں کے حوالے سے مشال یوسفزئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ ہیں،ان سے کوئی اختلاف کر ہی نہیں سکتا،جب موازنہ ہےہی نہیں تو اختلافات کیسے ہو سکتے ہیں؟
مشال یوسفزئی نےکہا کہ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ بشریٰ بی بی نے واضح کیا ہے کہ اب وہ عمران خان کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔
عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا،شیرافضل مروت
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان نے انکشاف کیاکہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جس پر ہاتھ رکھے وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔