جوشیلے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج وہ منہ چھپارہی ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ 26 نومبرکوجو”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپا رہی ہیں ۔
صوبائی وزیر عظمٰی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی آج اچھے بچوں کی طرح خاموش ہیں، جوشیلے خطاب کرنےوالی بشری بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئیں، ڈی چوک فتح کرنےآئی تھی آج صحافیوں کےسوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سےبھاگنےکا پلان ان کا تھا یا گنڈاپورکا تھا؟ آج قوم کو بتاتی ڈی چوک سےدوڑ کیوں لگائی؟بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیاوہ بھی گلے پڑگیا، بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے ان کی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔
عارف علوی نے فیض حمید پر مقدمہ خوش آئند قرار دے دیا
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کا انقلاب فروم ہوم مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے، جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتاہے۔