بشریٰ بی بی کا حالیہ احتجاج کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حالیہ احتجاج کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کےلیے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کرلیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کر دیا،بشریٰ بی بی نے پولیس کےسوالوں کے جوابات عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردیے۔

بعد ازاں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں 26 نومبر کےبعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت کےسلسلے میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جب کہ تمام 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیاکہ وہ عمران خان اور اپنے وکیل سے مشاورت کےبعد بیان ریکارڈ کروانے کےلیے تیار ہیں۔

عوام یوم ترقی اور پی ٹی آئی یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

بشریٰ بی بی نے عدالت سے درخواست کی کہ اگر ملاقات کی اجازت دی جائےتو وہ آج ہی شامل تفتیش ہوسکتی ہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتےہوئے انہیں عمران خان اور وکیل سے ملاقات کی اجازت دےدی۔ اس کےبعد مقدمات کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

Back to top button