امریکی ڈالر11 پیسے ، سونا 400 روپے فی تولہ مہنگا

پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک ریٹ 11پیسے اضافے سے 223.91روپے کی سطح پر بند ہوا تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 45پیسے کے اضافے سے 224.25روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب  عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1756 ڈالر کی سطح پر آگئی۔جس کے بعد کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 159600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 136831روپے ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button