انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 79 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز بھی کاروبا رکے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر اب تک ایک روپے 79 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 225 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہو کر229 روپے 25 پیسےکاہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button