انٹر بینک میں امریکی ڈالر 224.75 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 224.75 کا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں232 روپے پر مستحکم رہا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹر بینک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 15پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی،اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 224.60 روپے سے سے بڑھ کر224.75 کی سطح پر آگیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 232.00روپے پر مستحکم رہا۔

اس کے علاوہ یورو کی قیمت فروخت1.70روپے بڑھ کر252.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت2روپے کے اضافے سے 292.90روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔سعودی ریال22پیسیکی کمی سے دوبارہ 63.85روپے پرآ گیا۔یو اے ای درہم15 پیسے گھٹ کر65.65روپے پر پہنچ گیا۔

Related Articles

Back to top button