عمران خان کی فوج کیخلاف محاذ آرائی کی بڑی وجہ کیا ہے؟

سابق وزیراعظم عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی مرضی کا آرمی چیف نہ لگنا ہے، اور ’’میں میں‘‘ کا راگ الاپنا ہے، عمران خان جس کو آرمی چیف لگانا چاہ رہے تھے وہ تو سین سے آئوٹ ہو گیا ہے، اور ان کی فوج کیخلاف محاذ آرائی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کو مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ اگر ایسا آرمی چیف لگ گیا جوکہ ان کی مرضی کا نہ ہو تو ان کے لیے مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، پہلے عمران خان نے جن کو اپنے ہاتھوں سے آرمی چیف بنایا، انھوں نے خود ان کو باہر کر دیا ہے۔
اب آرمی چیف کا لگنا صوابدید ہے وزراعظم کی، اس سلسلے میں وزارت دفاع سے بھی سمری آتی ہے، جس میں تین سے چار نام بھی مشاورت کے لیے آ جاتے ہیں، عمران خان کو تکلیف یہ ہے کہ یہ کام میں خود کروں، اور ایسا آرمی چیف لگائوں کہ صدا میں ہی حکومت کروں، صرف میں ہی رہ جائوں، باقی دنیا مر جائے، سیاست میں اور کوئی ہو نہ ہو، یہ کبھی ہوا ہے؟ یا ہو سکتا ہے، اس دنیا میں تو ممکن نہیں ہے۔
محسن بیگ نے بتایا کہ یہ جو فاشسٹ ذہن کا بندہ یہ باتیں سوچتا ہے، جو بندہ جمہوریت پر یقین رکھتا ہے وہ ایسی سوچ نہیں رکھتا ہے، وہ اپنے بل بوتے پر، اپنے ووٹ کے حق پر حکمرانی کر سکتا ہے، نا کہ کسی ڈی جی آئی ایس آئی کے زور پر سکتا ہے، یہ کرتا رہا ہے، پونے دو سال، اس نے خود اپنے منہ سے کہا، کہ فلاں شخص میرا بل پاس کراتے تھے۔
سینئر تجزیہ کار کے مطابق اب فوج نے سوچ لیا ہے کہ وہ سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے، یہ فوج کو روز دعوت دیتا ہے، تنگ کرتا ہے کہ میں سب کچھ بتا دوں گا، بھئی بتا دیں آپ نے جو سانپ نکالنا ہے نکال لیں، اب جو لیڈر ہوتا ہے اس کا رویہ ایسا نہیں ہوتا، وہ بلیک میل نہیں کرتا نہ ہی دھمکی دیتا ہے، محسن بیگ کے مطابق عمران خان ذرا زمین پر آجائے، حقائق کو جان لے تو اس کا دماغ خود بہ خود ٹھیک ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button