انٹر بینک میں ڈالر1.08 روپے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی

امریکی ڈالر کے انٹربینک ریٹ 237 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 245 روپے سے بھی تجاوز کرگئے، جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رحجان رہا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی معیشت خطرناک حد تک سست روی کا شکار ہونے، اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب سے افراط زر کی شرح بھی سنگین سطح پر آنے کے خدشات کے باعث ڈالر پیر کو بھی بے قابو رہا۔

رپورٹس کے مطابق درآمد اور دیگر شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ڈالر کی تیز اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 237 روپے جبکہ اوپن ریٹ 245 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کاروباری دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 238 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم بعد دوپہر ڈیمانڈ قدرے گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.08 روپے کے اضافے سے 237.91 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 4.40 روپے کے اضافے سے 245.40 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارباری ہفتے کے آغاز پرمندی کا رجحان رہا 100 انڈیکس 158.90پوائنٹس کی کم ی کے بعد 41520.59 کی سطح پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں پیر کے روز اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے،انڈیکس کی 41700 اور 41600پوائنٹس کی دوحدیں بھی گرگئیں۔

Related Articles

Back to top button