بجلی کی ترسیل ،  ایشیائی ترقیاتی بینک کا 250 ملین ڈالر دینےکافیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کی ترسیل کو مضبوط بنانے کے لیے250ملین ڈالر فراہم کرے گا، اس اقدام کا مقصد بجلی کی ترسیل کے آلات کی خریداری میں سہولت فراہم کرنا ہے، جو سستی اور ماحول دوست بجلی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

گوادر پرو کے مطابق واپڈا کا 800میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مہمند12اہم مقامات پر زیر تعمیر ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سیلاب پر قابو پانا، 800میگاواٹ ماحول دوست بجلی پیدا کرنا اور پشاور کو روزانہ 300ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button