رواں مالی سال کے 4ماہ میں غیرملکی سرمایہ کار ی بڑھ گئی

سٹیٹ بینک کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
چار ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 525 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 490 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔