سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باعث پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔

جمعے کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت5 ڈالر کمی سے 1790 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی برقرار رہنے کے سبب فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 139000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 119170روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Back to top button