سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 850 مہنگا ہو کر ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر بڑھ کر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

Back to top button