سونے کی قیمت میں یکدم اضافہ ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں یکدم اضافہ کردیاگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے بڑھنے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں۔ ملک میں فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button