عالمی بینک کے جاری منصوبوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی بینک کےجاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خزانہ ڈویڑن میں عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا انفراسٹرکچر گوانگزی چن نے ملاقات کی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر علمی بینک مسٹر ناجی بینہسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی وزیر خزانہ نے گوانگزی چن کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی ترقی کے لیے عالمی بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان میں عالمی بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں عالمی بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button